اسرائیل کے جنوبی لبنان پر حملے، 6 افراد ہلاک، دو زخمی

حملے ایسے وقت میں کیے گئے ہیں جب جمعرات کی شب جنگ بندی میں تین ہفتے کی توسیع کا اعلان کیا گیا تھا


ویب ڈیسک April 25, 2026

جنوبی لبنان پر اسرائیل کے حالیہ حملے میں کم از کم 6 افراد ہلاک اور دو زخمی ہوگئے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق لبنانی وزارتِ صحت نے کہا ہے لبنان اور اسرائیل کی جنگ بندی کے باوجود اسرائیل نے جنوبی لبنان پر حملے کیے ہیں جس میں 6 افراد ہلاک اور دو زخمی ہوگئے ہیں۔

تاہم دوسری جانب اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے ان مقامات کو نشانہ بنایا جو حزب اللہ استعمال کر رہا تھا۔

اسرائیلی فوج نے یہ بھی کہا ہے کہ جنوبی لبنان میں اس کی افواج کو کئی دھماکہ خیز ڈرونز سے نشانہ بنایا گیا ہے تاہم فوج کی جانب سے ممکنہ جانی یا مالی نقصان سے متعلق کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔

واضح رہے کہ اسرائیل کی جانب سے یہ حملے ایسے وقت میں کیے گئے ہیں جب جمعرات کی شب جنگ بندی میں تین ہفتے کی توسیع کا اعلان کیا گیا تھا۔