تحفے میں ملے لاٹری کے ٹکٹ نے لاکھوں ڈالر جتوا دیے

شہری کو 66 ویں سالگرہ کے موقع پر ایک لاٹری کا ٹکٹ تحفے میں دیا


ویب ڈیسک April 26, 2026

امریکا میں ایک شخص کو سالگرہ کے تحفے میں ملے لاٹری کے ٹکٹ نے لاکھوں ڈالر کا انعام جتوا دیا۔

امریکی ریاست مشیگن کی سیگینا کاؤنٹی سے تعلق رکھنے والے شہری نے بتایا کہ ان کی بہن نے ان کی 66 ویں سالگرہ کے موقع پر ایک لاٹری کا ٹکٹ تحفے میں دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے ایک اسٹور پر رک کر بارکوڈ اسکریچ کیا اور ٹکٹ کو اسکین کیا جس کے بعد انہیں کلیم فائل کرنے کا میسج موصول ہوا۔ انہوں نے گھر پہنچ کر ٹکٹ اسکریچ کیا اور یہ دیکھ کر حیران رہ گئے انہوں نے پانچ لاکھ ڈالر کا انعام جیتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ انعام جیتنے کے بعد انہوں نے اپنی بہن کو خوش خبری کے لیے فون کیا اور بھی یہ خبر سن کو خوش تھیں۔