کورنگی: سلنڈر کی دکان میں گیس لیکیج کے باعث دھماکا، 2 افراد جھلس کر زخمی

زخمیوں میں 42 سالہ اسلم اور 12 سالہ فدا شامل ہیں، حکام


ویب ڈیسک April 26, 2026
دھماکے سے پٹرول پمپ پر کھڑی گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔ ۔ فوٹو : فائل

کراچی کے علاقے کورنگی بلال چورنگی کے قریب سلینڈر کی دکان میں گیس لیکیج کے باعث دھماکے کے نتیجے میں ایک بچے سمیت 2 افراد جھلس کر زخمی ہوگئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق زخمیوں میں 42 سالہ اسلم اور 12 سالہ فدا شامل ہیں۔

دونوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ دھماکہ گیس لیکج کے باعث پیش آیا، جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔