کراچی، مختلف حادثات و واقعات میں ایک نوجوان جاں بحق، خاتون سمیت 3 افراد زخمی

زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا


اسٹاف رپورٹر April 27, 2026

کراچی:

شہر قائد کے مختلف علاقوں میں پیش آنے والے حادثات اور پراسرار واقعات کے نتیجے میں ایک نوجوان جاں بحق جبکہ خاتون سمیت 3 افراد زخمی ہو گئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق اورنگی ٹاؤن سیکٹر ساڑھے گیارہ منصور نگر میں ایک گھر کے اندر پُراسرار طور پر ایک خاتون زخمی حالت میں پائی گئیں۔

زخمی خاتون کو فوری طور پر عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی شناخت 48 سالہ آمنہ ندیم کے نام سے کی گئی ہے۔

دوسری جانب شاہراہ فیصل نرسری کے قریب فائرنگ کے واقعے میں ایک نوجوان شدید زخمی ہو گیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمی کو فوری طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کیا گیا جس کی شناخت 22 سالہ عمیر اللہ کے نام سے ہوئی ہے۔

ادھر نارتھ ناظم آباد بلاک ایل میں تیموریہ تھانے کے قریب ایک افسوسناک حادثے میں موٹرسائیکل سوار نوجوان جان کی بازی ہار گیا۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ نوجوان موٹرسائیکل سے گرنے کے باعث جاں بحق ہوا۔

متوفی کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کی شناخت 22 سالہ ولید کے نام سے کی گئی ہے۔

اورنگی ٹاؤن 10 نمبر حنیف آباد غوثیہ مسجد کے قریب گھر میں پراسرار فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوا جسے عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

 ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمی شخص کی شناخت 25 سالہ عاقب کے نام سے کی گئی۔