کراچی:
گلشن اقبال بلاک فور اے قائد اعظم کالونی اریانہ ہوٹل کے پاس ماشاء اللہ دودھ والے کو چار ڈاکوؤں نے لوٹ لیا۔
تفصیلات کے مطابق ملزمان دکان سے 6لاکھ 47 ہزار روپے اور 2 موبائل فون لوٹ کر فرار ہوگئے۔
واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی جس میں دیکھا گیا کہ تین ملزمان نے دکان میں داخل ہوکر لوٹ مار کی جبکہ ایک ملزم دکان کے باہر کھڑا رہا۔
تینوں ملزمان اسلحہ بردار تھے جنہوں نے ہیلمٹ اور رومال سے اپنے چہرے چھپا رکھے تھے۔
متاثرہ شہری کی مدعیت میں مبینہ ٹاون تھانے میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ نامعلوم ملزمان کے خلاف ڈکیتی کا مقدمہ درج کرنے کے بعد گرفتاری کی کوششیں تیز کر دی ہیں۔