مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں کیخلاف تعصب عروج پر، پہلگام فالس فلیگ کے مذموم مقاصد بے نقاب 

پہلگام فالس فلیگ نے مودی سرکار کی آبادیاتی توازن بدلنے کی کوششوں سے متعلق خدشات کو مزید اجاگر کر دیا ہے، ماہرین


ویب ڈیسک April 27, 2026

پہلگام فالس فلیگ کی آڑ میں ایک سال قبل بھارتی ریاستی دہشتگردی نے مقبوضہ کشمیر کے عوام کا جینا محال کر دیا ہے۔

مودی سرکار نے سیکورٹی ناکامی چھپانے اور مسلم مخالف تعصب کے تحت کشمیریوں کو جبری بے دخل کر کے انکے گھروں کو مسمار کیا۔

معروف نشریاتی ادارہ الجزیرہ کے مطابق بی جے پی بھارت کے واحد مسلم اکثریتی خطہ مقبوضہ کشمیرکی آبادیاتی ساخت تبدیل کرنے کی سازش کر رہی ہے۔ بھارتی حکومت نے بغیر کسی تحقیق اور شواہد کے مقامی کشمیریوں کودہشتگرد قرار دے کر انکےگھروں کو مسمار کیا۔

مقبوضہ کشمیر میں آپریشن کے نام پر بھارتی فوج نے کشمیری خواتین کو ہراساں کر کے ریاستی درندگی کا ثبوت دیا۔

ہندوتوا کی پیروکار بھارتی فوج کشمیری عوام میں خوف و ہراس اور مودی کی ظالمانہ پالیسیاں مسلط کرکے علاقے پر قابض ہے۔