انگور اڈہ زلول خیل میں افغان اشتعال انگیزی، پاک فوج کی بروقت کارروائی، متعدد پوسٹیں تباہ

پاک فوج کی بروقت اور چوکس کارروائی کے باعث فتنہ الخوارج کی دراندازی کی تمام کوششیں ناکام بنا دی گئیں


ویب ڈیسک April 27, 2026

انگور اڈہ زلول خیل میں افغان اشتعال انگیزی کے جواب میں  پاک فوج نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے متعدد پوسٹیں تباہ کردیں۔

پاک فوج کی بروقت اور چوکس کارروائی کے باعث فتنہ الخوارج کی دراندازی کی تمام کوششیں ناکام بنا دی گئیں۔

فتنہ الخوارج کی تشکیل کی دراندازی میں ناکامی کے بعد افغان طالبان نےسول آبادی کو نشانہ بنایا، فائرنگ کے نتیجے میں دو خواتین سمیت تین شہری زخمی، زخمیوں کو فوری طور پر وانا ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

جنوبی وزیرستان کے علاقے،زلول خیل انگور اڈہ میں افغان طالبان کی بلااشتعال فائرنگ کے جواب میں پاک فوج نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے متعدد افغان پوسٹوں کو تباہ کردیا۔

آپریشن غضب للحق کی مؤثر کارروائیوں کے بعد افغان طالبان شکست کی بوکھلاہٹ میں سول آبادی کو نشانہ بنانے لگے۔

اہل علاقہ نے افغان طالبان کی فائرنگ کے واقعےکی بھرپور مذمت کی اور پاک فوج سےجوابی کارروائی کا مطالبہ کیا۔