بنگلادیش، آسمانی بجلی گرنے سے ایک ہی دن میں 14 افراد ہلاک، تعداد بڑھنے کا خدشہ

آسمانی بجلی گرنے سے کئی دیگر افراد زخمی بھی ہوئے


ویب ڈیسک April 27, 2026

بنگلادیشی حکام نے تصدیق کی ہے کہ آج بروز پیر ملک بھر میں آسمانی بجلی گرنے سے کم از کم 14 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ ہلاکتیں مختلف اضلاع میں اس وقت ہوئی ہیںجب اچانک شدید گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارشوں کا آغاز ہوا۔

مقامی حکام کے مطابق زیادہ تر متاثرین کی شناخت کھلے کھیتوں میں کام کرنے والے کسانوں اور نواحی مقامات پر موجود مزدوروں کے طور پر ہوئی ہے۔

علاوہ ازیں آسمانی بجلی گرنے سے کئی دیگر افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں قریبی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا جن میں سے بعض کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ بنگلہ دیش میں 2016 میں آسمانی بجلی گرنے کے متعداد واقعات کو قدرتی آفت قرار دیا گیا تھا، ایسے واقعات سے سالانہ سینکڑوں اموات ہوتی ہیں۔