پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ایک میچ کے بعد قومی کرکٹر بابر اعظم اور شاہین شاہ آفریدی کے بیٹے عالیار کے درمیان پیش آنے والا ایک خوبصورت لمحہ سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق دونوں اسٹار کھلاڑی پی ایس ایل میچ میں ایک دوسرے کے مدِمقابل تھے، جبکہ اس موقع پر شاہین آفریدی کے اہلخانہ بھی اسٹیڈیم میں موجود تھے۔ شاہین کے بیٹے عالیار بھی اپنے والد کی حوصلہ افزائی کے لیے گراؤنڈ میں موجود تھے۔
میچ کے اختتام پر ایک دلکش منظر دیکھنے کو ملا جب بابر اعظم ننھے عالیار کے ساتھ کھیلتے نظر آئے۔ عالیارآفریدی نے اپنے والد کی طرح بولنگ کرنے کی کوشش کی اور بابر کو گیند کروائی، جس پر بابر اعظم نے مزاحیہ انداز میں خود کو ایل بی ڈبلیو آؤٹ قرار دے دیا۔
یہ خوشگوار لمحہ شائقینِ کرکٹ کے دل جیت گیا اور ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر مقبول ہوگئی۔ صارفین نے اس پر محبت بھرے تبصرے کیے اور دونوں کرکٹرز کے اس دوستانہ اور خاندانی پہلو کو خوب سراہا۔