دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کا بریک ڈاؤن، کراچی کو پانی سپلائی کرنے والی لائن پھٹ گئی

بریک ڈاؤن دھابیجی کے سیکنڈ فیز میں پیش آیا، مرمتی کام کیلیے ماہرین اور ٹیمیں پہنچ گئیں، پانی کی قلت کا خدشہ ہے، ترجمان


نعیم خانزادہ April 27, 2026
فوٹو اسکرین گریپ

کراچی: دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کے اچانک بڑے بریک ڈاؤن کی وجہ سے پانی کی لائن پھٹ گئی جس کے باعث پانی کی فراہمی کا نظام متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

ترجمان واٹرکارپوریشن کے مطابق بجلی کے بریک ڈائون کے باعث پانی کی فراہمی کا نظام متاثر ہونے کا خدشہ ہے، بریک ڈاؤن دھابیجی کے سیکنڈ فیز میں پیش آیا۔

ترجمان کے مطابق بجلی کی بندش اور پانی کے بیک پریشر کے باعث دو لائنوں کے متاثر ہونے کی اطلاع ہے، جس کے بعد واٹر کارپوریشن کے اعلیٰ حکام اور انجینئرز موقع پر پہنچ گئے، ہنگامی بنیادوں پر جائزہ جاری ہے۔

ترجمان واٹرکارپوریشن کے مطابق مکمل تصدیق کے بعد فوری مرمتی کام کا آغاز کیا جائے گا، کے الیکٹرک کی جانب سے بار بار ہونے والے اچانک بریک ڈاؤنز شہر میں پانی کی فراہمی کے نظام پر منفی اثر ڈال رہے ہیں۔

ترجمان کے مطابق واٹر کارپوریشن نے بجلی کے بریک ڈاؤن سے متعلق کے الیکٹرک انتظامیہ کو آگاہ کر دیا۔