لاہور کے علاقے گرین ٹاؤن میں دیور نے کردار پر شک کی بنیاد پر بھابھی کو بہیمانہ طریقے سے قتل کردیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے گرین ٹاؤن میں واقع شیر چوک میں 22 سالہ خاتون کو چھری کے وار سے گلا کاٹ کر قتل کیا گیا۔
ریسکیو حکام کے مطابق مقتولہ کی شناخت 22 سالہ مقدس کے نام سے ہوئی۔ ورثا نے الزام عائد کیا کہ مقدس کو دیور نے قتل کیا۔
واقعے کے بعد پولیس اور فرانزک ٹیم نے شواہد اکٹھے کر کے مختلف پہلوؤں پر کاروائی کا آغاز کیا جبکہ لاش کو ضابطے کی کارروائی کیلیے اسپتال منتقل کیا۔
کچھ دیر میں پولیس نے بھابھی کو قتل کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا جس نے قتل کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ بھابھی کو بدچلنی کے شبے میں مارا ہے۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت غلام حیدر کے نام سے ہوئی جو مقتولہ کا دیور ہے۔