اسرائیلی وزیر اعظم غزہ میں ہونے والی کارروائیوں کے ذمہ دار ہیں، سابق امریکی عہدیدار

اسرائیلی قیادت کو اپنے اقدامات پر جوابدہ ہونا چاہیے، وینڈی شرمن


ویب ڈیسک April 28, 2026

امریکی سابق نائب وزیر خارجی وینڈی شرمن نے کہا ہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم بینجیمن نیتن یاہو غزہ میں ہونے والی کارروائیوں کے ذمہ دار ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اپنے بیان میں انہوں نے دعویٰ کیا کہ غزہ کی موجودہ صورتحال انتہائی تشویشناک ہے اور وہاں ہونے والی انسانی جانوں کے نقصان اور تباہی پر عالمی سطح پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔ اسرائیلی قیادت کو اپنے اقدامات پر جوابدہ ہونا چاہیے۔

دوسری جانب اسرائیل کی حکومت کا مؤقف ہے کہ وہ اپنی سلامتی کے دفاع میں کارروائیاں کر رہی ہے، اور ان کا ہدف عسکریت پسند گروہ ہیں، نہ کہ عام شہری۔

عالمی برادری کی جانب سے مسلسل مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ جنگ بندی، انسانی امداد کی فراہمی، اور شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے تاکہ مزید جانی نقصان سے بچا جا سکے۔