پاکستان کے 11 سالہ سعد جہانگیر نے شطرنج کی دنیا میں تاریخ رقم کر دی

پاکستان اسپورٹس بورڈ نے بھی اس کارنامے کو سراہتے ہوئے اسے نوجوانوں کے لیے ایک متاثر کن مثال قرار دیا


ویب ڈیسک April 29, 2026

پاکستان کے لیے ایک اور بڑا اعزاز سامنے آیا ہے جہاں پاکستان کے کم عمر کھلاڑی سعد جہانگیر نے شطرنج کی دنیا میں نئی تاریخ رقم کر دی۔

پاکستان اسپورٹس بورڈ کے مطابق شطرنج کے 11 سالہ پاکستانی کھلاڑی سعد جہانگیر منج  نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے شطرنج کی دنیا میں ارینا انٹرنیشنل ماسٹر کا اعزاز حاصل کر لیا جس کے ساتھ ہی وہ یہ ٹائٹل جیتنے والے پاکستان کے پہلے کھلاڑی بن گئے۔

یہ کامیابی نہ صرف سعد کے لیے بلکہ پورے ملک کے لیے باعثِ فخر ہے۔ پاکستان اسپورٹس بورڈ نے بھی اس کارنامے کو سراہتے ہوئے اسے نوجوانوں کے لیے ایک متاثر کن مثال قرار دیا۔

صوبائی وزیر کھیل فیصل ایوب کھوکھر نے بھی سعد کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ان کی کامیابی ملک میں شطرنج سمیت دیگر کھیلوں کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گی اور نوجوان کھلاڑیوں کو آگے بڑھنے کا حوصلہ دے گی۔