ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے خلیج فارس قومی دن کے موقع پر اپنے بیان میں آبنائے ہرمز کو ایران کی مزاحمت اور طاقت کی علامت قرار دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ اہم آبی گزرگاہ ایران کی خودمختاری اور قومی وقار کی نمائندگی کرتی ہے۔
اپنے بیان میں ایرانی صدر نے امریکا اور اسرائیل کو خطے میں عدم تحفظ اور کشیدگی کا ذمہ دار ٹھہرایا۔ ان کا کہنا تھا کہ آبنائے ہرمز میں پیدا ہونے والے کسی بھی قسم کے عدم استحکام کے ذمہ دار یہ دونوں ممالک ہیں۔
مسعود پزشکیان نے مزید کہا کہ خطے میں غیر ملکی طاقتوں کی مداخلت کو روکنے کا فیصلہ درست ہے، اور ایران اپنی سرزمین اور سمندری حدود کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدام کرے گا۔
انہوں نے زور دیا کہ آبنائے ہرمز جیسے حساس علاقے میں امن و استحکام برقرار رکھنا پورے خطے کے مفاد میں ہے، اور اس میں خلل ڈالنے والی طاقتوں کو نتائج بھگتنا ہوں گے۔