عالمی دہشت گردتنظیم القاعدہ کی افغان طالبان کی کھلی حمایت

القاعدہ  کے مطابق تنظیم اپنی پوری استطاعت اور توانائی کے ساتھ  طالبان کا ساتھ دے گی


ویب ڈیسک April 30, 2026

طالبان رجیم کے زیرتسلط افغانستان دنیا بھر کی دہشتگرد تنظیموں کیلئےمحفوظ پناہ گاہ  میں تبدیل ہوچکا ہے۔

فتنہ الخوارج اورفتنہ الہندوستان  کے بعدعالمی دہشتگرد تنظیم القاعدہ بھی افغان طالبان کی حمایت میں سامنے آگئی۔ پاکستان کے آپریشن غضب للحق کی شاندار کامیابی کے باعث افغانستان میں موجود دہشتگردتنظیمیں بوکھلاہٹ کا شکار ہیں۔

آپریشن غضب للحق کے تحت پاکستان نے افغانستان میں فتنہ الخوارج سمیت تمام دہشتگرد تنظیموں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔

پاک فوج کےآپریشن غضب للحق کے بعدعالمی دہشت گردتنظیم القاعدہ نے افغان طالبان رجیم کی حمایت کا کھلا اعلان کیا۔ القاعدہ کی جنرل کمان نے  پاکستان کے خلاف ایک طویل اور سخت لہجے پر مبنی بیان جاری کر دیا۔

القاعدہ  کے مطابق تنظیم اپنی پوری استطاعت اور توانائی کے ساتھ  طالبان کا ساتھ دے گی۔ اقوامِ متحدہ نےجولائی 2025 میں بھی افغان طالبان پر زور دیا کہ افغان سرزمین دہشت گردوں کی پناہ گاہ کے طورپراستعمال نہ ہو۔