بھارت میں مودی حکومت زمینیں کرپٹ ساتھی اڈانی کو بانٹنے میں مصروف 

مودی سرکار کا نام نہاد معاشی ماڈل صرف من پسند اشخاص تک محدود ہے


ویب ڈیسک April 30, 2026

بھارتی اپوزیشن لیڈرراہول گاندھی نے مودی اڈانی گٹھ جوڑ اورکرپشن کے بڑے منصوبے کوبےنقاب کر دیا۔

بھارتی اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی نے کرپشن کو آشکار کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی جزیرہ نکو بار پر اڈانی کی خواہشات کو پورا کرنے کیلئے جنگل کے160مربع کلومیٹررقبے کو بے دردی سے کاٹا جا رہاہے۔

راہول گاندھی نے کہا کہ نکوبار جزیرے پر موجود لکڑی کی قیمت ہی لاکھوں کروڑوں میں ہے جس کی کھلے عام لوٹ مار جاری ہے۔ یہ بھارت کی تاریخ کا سب سے بڑا فراڈ اور سب سے بڑی لوٹ مار ہے۔

بھارتی جریدہ اسکرول ان بھی مودی کی ملی بھگت سے کرپشن کے سب سے بڑے منصوبے کو آشکار کر چکا ہے۔ 81 ہزار کروڑ روپے کے نکوبار پروجیکٹ میں نیا ٹاؤن،پاور پلانٹ دیگر منصوبے شامل ہیں۔