امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے کہا ہے کہ ایران جنگ 7 اپریل کو ہونے والی جنگ بندی کے بعد ہی ختم ہوگئی تھی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اپریل کے اوائل میں شروع ہونے والی جنگ بندی کے بعد ایران جنگ پہلے ختم ہو چکی ہے۔
اس سے قبل ایسا ہی بیان جمعرات 30 اپریل کو سینیٹ میں وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ کی طرف سے دیا گیا تھا جب انہوں نے کہا کہ جنگ بندی نے مؤثر طریقے سے جنگ کو روک دیا۔ انہوں نے کہا کہ انتظامیہ نے ابھی تک 1973 کے قانون کے تحت 60 دنوں سے زیادہ کی فوجی کارروائی نہیں کی کہ اُسے فوجی کارروائی کیلئے کانگریس سے باضابطہ منظوری حاصل کرنے کی ضرورت ہو۔
انتظامیہ کے ایک سینئر اہلکار، جس نے انتظامیہ کے موقف پر بات کرنے کے لیے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ 28 فروری کو شروع ہونے والی جنگ ختم ہوگئی ہے۔ اہلکار نے کہا کہ 7 اپریل سے شروع ہونے دو ہفتے کی جنگ بندی کے بعد سے امریکی فوج اور ایران کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ نہیں ہوا۔