لاہور میں آج موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ کم سے کم 25 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج بارش کا کوئی امکان نہیں اور دن بھر موسم گرم رہے گا تاہم رات کے اوقات میں ہوائیں چلنے کے باعث گرمی کی شدت میں کچھ کمی متوقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا موجودہ درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ ہوا کی رفتار 10 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے۔
ہوا میں نمی کا تناسب 51 فیصد تک پہنچ چکا ہے جس کے باعث گرمی کی شدت میں اضافہ محسوس کیا جا رہا ہے۔