بنگلادیشیوں کیلیے توہین آمیز زبان کا استعمال، ڈھاکا میں بھارتی کمشنر طلب

بنگلادیش نے بھارت سے اپنی ناراضگی کا اظہار کیا


ویب ڈیسک May 01, 2026

بنگلادیش کی وزارت خارجہ نے بھارتی ریاست آسام کے وزیر اعلیٰ کی جانب سے توہین آمیز بیان پر بھارتی ہائی کمشنر پون بڈھے کو طلب کیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق آسام کے وزیر اعلیٰ ہمانتا بسوا سرما نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا تھا یہ لوگ پیار کی زبان نہیں سمجھتے۔ لہٰذا ہم انہیں آسام سے بے دخل کرتے ہیں۔ 20 غیر ملکی شہریوں کو حراست میں لے کر بنگلادیش واپس دھکیل دیا گیا ہے۔

بنگلادیشی وزارت خارجہ کے ایک اہلکار نے بتایا کہ ڈائریکٹر جنرل (جنوبی ایشیا) عشرت جہاں نے دوپہر کو قائم مقام بھارتی ہائی کمشنر کو ڈھاکا کے موقف سے آگاہ کیا۔

ڈائریکٹر جنرل بنگلادیش نے ان ریمارکس کو بنگلہ دیش کے لیے توہین آمیز قرار دیا اور بھارت سے اپنی ناراضگی کا اظہار کیا۔