گھاس کی آڑ میں گٹکا ماوا اور چھالیہ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی گئی۔
تھانہ سائٹ سپر ہائی وے پولیس نے علی الصبح احسن آباد کے قریب کارروائی کرکے تیار مضرِ صحت گٹکا ماوا اور پانچ من سے زائد چھالیہ برآمد کرلی۔
مویشی منڈی میں گھاس لے جانے کی آڑ میں چھالیہ اور گٹکا ماوا کی اسمگلنگ کی جاتی تھی اور اسمگلنگ کے لیے استعمال ہونے والی سوزوکی پر جعلی نمبر پلیٹ لگائی جاتی تھی۔
سوزوکی میں موجود 21 کٹے وزنی 210 کلو چھالیہ، تیار گٹکا ماوا اور جعلی نمبر پلیٹ برآمد کرلی گئی۔ پولیس نے اسمگلنگ میں استعمال ہونے والی سوزوکی نمبر KW-0401 کو تحویل میں لے لیا۔
گاڑی کے مالک کے خلاف سندھ گٹکا ماوا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔