پی ایس ایل: فائنل سے قبل حیدرآباد کنگزمین کے اہم بولر کو سزا

کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کا واقعہ اسلام آباد یونائیٹڈ کی اننگز کے 16ویں اوور میں پیش آیا تھا



حیدرآباد کنگز مین کے فاسٹ بولر محمد علی کو پی ایس ایل کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر جرمانے کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ گزشتہ روز لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف کھیلے گئے دوسرے ایلیمینیٹر میچ کے دوران پیش آیا۔

رپورٹس کے مطابق محمد علی پر میچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا کیونکہ انہوں نے ضابطہ اخلاق کی شق 2.21 کی خلاف ورزی کی، جو ایسے رویے سے متعلق ہے جو کھیل کی ساکھ کو متاثر کرے۔

یہ واقعہ اسلام آباد یونائیٹڈ کی اننگز کے 16ویں اوور میں پیش آیا تھا۔

محمد علی نے اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے جرمانے کی سزا تسلیم کرلی۔