پی ایس ایل 11 فائنل: فاتح اور رنر اپ کو کتنے لاکھ ڈالر کی انعامی رقم ملے گی؟

ٹورنامنٹ کا فائنل آج پشاور زلمی اور حیدرآباد کنگزمین کے درمیان کھیلا جائے گا


ویب ڈیسک May 03, 2026

پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل سیزن 11 کے لیے انعامی رقم کا اعلان کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پی ایس ایل سیزن 11 کی فاتح ٹیم کو مجموعی طور پر 10 لاکھ ڈالر دیے جائیں گے، جس میں 5 لاکھ انعام اور 5 لاکھ اضافی شامل ہیں۔

رنر اپ ٹیم کو 2 لاکھ ڈالر کے ساتھ مزید 3 لاکھ ڈالر ملیں گے جبکہ بہترین پلیئر ڈیولپمنٹ کرنے والی فرنچائز کے لیے بھی 2 لاکھ ڈالر مختص کیے گئے ہیں۔

پی ایس ایل 11 کا فائنل آج قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پشاور زلمی اور حیدرآباد کنگز کے درمیان کھیلا جائے گا۔

دونوں ٹیمیں پہلی بار ٹائٹل جیتنے کیلئے ایڑی چوٹی کا زور لگائیں گی، حیدرآباد کنگزمین کی ٹیم پہلی بار ٹورنامنٹ کھیل رہی جبکہ پشاور زلمی بھی پہلی بار فائنل میں پہنچی ہے۔