پاکستان ٹیسٹ ٹیم بنگلا دیش کیخلاف دو میچز پر مشتمل سیریز کیلئے کراچی سے ڈھاکہ پہنچ گئی۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق پاکستان ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کا ڈھاکا ایئرپورٹ پر شاندار استقبال کیا گیا، بنگلا دیش کرکٹ بورڈ کے حکام نے کھلاڑیوں کو گلدستے پیش کیے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کو سخت حفاظتی انتظامات میں مقامی ہوٹل پہنچایا گیا، پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ آٹھ مئی سے میرپور کے شیر بنگلا نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
دوسرا ٹیسٹ 16 مئی سے سلہٹ میں شروع ہوگا، میچز آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 2025–27 کا حصہ ہوں گے۔
پاکستان کی 16 رکنی ٹیم میں شان مسعود (کپتان)، امام الحق، بابر اعظم، سعود شکیل، محمد رضوان، محمد عباس، حسن علی، خرم شہزاد، ساجد خان، نعمان علی، غازی غوری، اذان اویس، سلمان علی آغا، شاہین شاہ آفریدی، عبداللہ فضل اور عماد بٹ شامل ہیں۔
غازی غوری، اذان اویس، عبداللہ فضل اور عماد بٹ ریزرو کھلاڑی ہیں، سابق قومی کپتان سرفراز احمد ہیڈ کوچ، عمر گل بولنگ کوچ اور اسد شفیق بیٹنگ کوچ ہیں۔