پیزا شاپ پر کام کرنے والی خاتون سے جنسی زیادتی کرکے ویڈیو بنانے والے 2 ملزمان  گرفتار

زیرحراست ملزمان نے مجھے گھر جاتے ہوئے کھنڈر نما مکان میں لے جاکر زیادتی کا نشانہ بنایا اور ویڈیو بنائی، متاثرہ خاتون


ویب ڈیسک May 03, 2026
فوٹو: فائل

راولپنڈی میں صدر بیرونی پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے پیزا شاپ پر کام کرنے والی خاتون سے زیادتی کرنے والے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

مدعیہ مقدمہ نے کہا کہ زیر حراست ملزمان نے مجھے گھر جاتے ہوئے کھنڈر نما مکان میں لے جاکر زیادتی کا نشانہ بنایا اور ویڈیو بنائی، صدر بیرونی پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے دونوں ملزمان کو حراست میں لے لیا۔

پولیس کے مطابق متاثرہ خاتون کا میڈیکل پراسس کروایا گیا ہے، ایس پی صدر انعم شیر نے کہا کہ زیر حراست ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا۔