پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 11 کی رنگارنگ اختتامی تقریب قذافی اسٹیڈیم میں منعقد ہوئی۔
قذافی اسٹیڈیم لاہور میں فائنل سے قبل اختتامی تقریب میں لوک گلوکار عارف لوہار، گلوکار علی عظمت اور آئمہ بیگ نے فن کا مظاہرہ کیا، تقریب کی میزبانی وسیم اکرم نے کی۔
سی ای او پی ایس ایل سلمان نصیر اور سابق کرکٹر ظہیر عباس اسٹیج پر ٹرافی لے کر آئے۔ تقریب کے آخر میں شاندار آتش بازی کا مظاہرہ بھی کیا گیا۔
پشاور زلمی اور حیدرآباد کنگز مین کے درمیان فائنل مقابلے کے لیے رات آٹھ بجے کا وقت مقرر کیا گیا۔