کراچی، ہاکس بے روڈ چاؤلہ گودام کے قریب ٹریفک حادثہ بچوں سمیت 4 افراد زخمی

زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کیا گیا



کراچی:

شہر قائد میں ہاکس بے روڈ پر ٹریفک حادثے میں باپ اور 2 کم سن بچیوں اور بچے سمیت 4 افراد زخمی ہوگئے ۔

تفصیلات کے مطابق ماڑی پور کے علاقے ہاکس بے روڈ چاؤلہ گودام کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے باپ بچوں سمیت 4 افراد زخمی ہوگئے ۔

زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کیا گیا ۔ ریسکیو حکام کے مطابق زخمیوں میں 26 سالہ عبدالسلام ولد عبدالرشید ، 5 سالہ ارسلان ولد عبدالسلام ، 7 سالہ علینہ دختر عبدالسلام اور علیزہ دختر عبدالسلام شامل ہیں ۔

زخمیوں کو اسپتال میں طبی امداد دی جارہی ہے ۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثہ تیز رفتار گاڑی کی موٹر سائیکل کو ٹکر کے نتیجے میں پیش آیا جسکے بعد کار سوار شخص موقع سے فرار ہوگیا۔