حکومت کی ایک اور کامیابی، امریکی قبضے میں ایرانی کارگو وطن واپسی کیلئے پاکستان پہنچ گیا

22 ارکان پر مشتمل عملے اور کارگو جہاز کی یہ واپسی ایرانی اور امریکی فریقین کی حمایت کے ساتھ مل کر کی جا رہی ہے


ویب ڈیسک May 04, 2026

پاکستان نے ایک اور کامیاب سفارتکاری کا مظاہرہ کرتے ہوئے امریکی قبضے میں ایرانی عملے کے ارکان کی محفوظ وطن واپسی کو یقینی بنادیا ہے۔

ترجمان پاکستانی وزارت خارجہ کے مطابق امریکا کی جانب سے اعتماد سازی کے اقدام کے طور پر، ضبط کیے گئے ایرانی کنٹینر جہاز 'ایم وی توسکا' اور اُس پر سوار عملے کے 22 ارکان کو پاکستان سے منتقل کیا گیا ہے۔

ان افراد کو جنہیں گزشتہ رات پاکستان لایا گیا، انہیں آج ایرانی حکام کے حوالے کیا جائے گا۔

ایرانی بحری جہاز کو بھی ضروری مرمت کے بعد اس کے اصل مالکان کو واپس کرنے کے لیے پاکستانی سمندری حدود کا استعمال کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ یہ واپسی ایرانی اور امریکی فریقین کی حمایت کے ساتھ مل کر کی جا رہی ہے۔