فلپائن نے چینی جہازوں کیخلاف اپنے بحری جہاز کی تعیناتی شروع کردی

فلپائنی بحریہ صورتحال پر قریبی نظر رکھے ہوئے ہے


ویب ڈیسک May 05, 2026

فلپائن اور چین کے درمیان سمندری کشیدگی میں ایک اور اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق فلپائن نے اپنی سمندری حدود میں موجود چینی جہازوں کو ہٹانے کے لیے بحری جہازوں کی تعیناتی شروع کر دی ہے۔

حکام کے مطابق یہ اقدام ملکی خودمختاری کے تحفظ اور متنازع علاقوں میں اپنی موجودگی مضبوط بنانے کے لیے کیا جا رہا ہے۔

دوسری جانب چین کے جہاز جنوبی بحیرہ چین میں مختلف مقامات پر موجود ہیں، جہاں دونوں ممالک کے درمیان طویل عرصے سے علاقائی تنازع جاری ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ پیش رفت خاص طور پر ساؤتھ چائنا سی میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کی عکاسی کرتی ہے، جہاں متعدد ممالک اپنی علاقائی حدود کا دعویٰ کرتے ہیں۔

حکام کے مطابق فلپائنی بحریہ صورتحال پر قریبی نظر رکھے ہوئے ہے اور کسی بھی ممکنہ پیش رفت سے نمٹنے کے لیے تیار ہے، جبکہ عالمی برادری اس تنازع کے پرامن حل پر زور دے رہی ہے۔