اسلام آباد: اغوا کے بعد نوجوان کے قتل میں ملوث 2 مرکزی ملزمان گرفتار

ایس ایس پی آپریشنز قاضی علی رضا نے کہا کہ ملزمان کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ریکارڈ مدت میں گرفتار کیا گیا


ویب ڈیسک May 05, 2026

اسلام آباد کے  سیکٹر ایف 6 سے اغوا کے بعد نوجوان کے قتل کے معاملے میں وفاقی پولیس نے 2 مرکزی ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

ایس ایس پی آپریشنز قاضی علی رضا نے کہا کہ ملزمان کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ریکارڈ مدت میں گرفتار کیا گیا، گرفتار ملزمان کے ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے جاری ہیں۔

ایس ایس پی آپریشنز کے مطابق ملزمان سے تفتیش جاری ہے، قتل کی وجہ جاننے کی کوشش کر رہے ہیں۔

ایف سکس سے اتوار اور پیر کی درمیانی رات ایک نوجوان کو اسلحہ کے زور پر اغوا کیا گیا، بعد ازاں مغوی نوجوان کی تشدد زدہ لاش صوابی کے علاقے سے ملی، مقتول نوجوان والدین کا اکلوتا بیٹا تھا۔