معرکہ حق، بلا اشتعال بھارتی جارحیت کیخلاف چین کا پاکستان کیساتھ مکمل اظہار یکجہتی

چین کی حمایت نے ثابت کردیا کہ دونوں ممالک کی دوستی ہمالیہ سےبلند ہے


ویب ڈیسک May 05, 2026

معرکہ حق میں پاکستان نے میدان جنگ کیساتھ  سفارتی محاذ پر بھی شاندارکامیابی حاصل کی

پاکستان کا آہنی دوست چین ہمیشہ کی طرح معرکہ حق میں بھی پاکستان کیساتھ مضبوطی سے کھڑارہا. چین نےبھارت کے نام نہاد آپریشن سندور کی مذمت کرتے ہوئے اسے افسوس ناک قراردیا.

5 مئی 2025 کو چینی وزیرخارجہ وانگ ژی نے پاکستانی سالمیت اورخودمختاری کے تحفظ کا یقین دلایا. چینی وزیرخارجہ نےدہشتگردی سے نمٹنے کیلئے پاکستان کی جاری کوششوں کی مکمل حمایت کا بھی اعلان کیا.

چین کےعلاوہ ترکیہ، سعودی عرب اورآذربائیجان نے بھی بھارتی جارحیت کیخلاف پاکستان کا بھرپورساتھ دیا

ماہرین کے مطابق معرکہ حق میں پاکستان کے اصولی اوردوٹوک مؤقف کی عالمی پذیرائی اسکی سفارتی کامیابی اورسچائی کی جیت ہے.