چین میں ایک پلانٹ میں دھماکا، 26 افراد ہلاک، درجنوں زخمی

سائٹ کے بعض علاقوں میں سفید دھواں اب بھی اُٹھ رہا ہے


ویب ڈیسک May 05, 2026

وسطی چین کے ایک صوبے میں آتش بازی کے کارخانے میں ہونے والے دھماکے میں کم از کم 26 افراد ہلاک اور 61 زخمی ہو گئے ہیں۔

چین کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ژنہوا نے بتایا کہ دھماکا سہ پہر صوبہ ہینان کے چانگشا شہر میں ایک پلانٹ میں ہوا۔ سرکاری میڈیا چائنا ڈیلی نے کہا کہ یہ پلانٹ چانگشا کے زیرِ انتظام، کاؤنٹی سطح کے شہر لیو یانگ میں ہواشینگ فائر ورکس مینوفیکچرنگ اینڈ ڈسپلے کمپنی کے ذریعے چلایا جاتا ہے جو کہ آتش بازی کا ایک مشہور پاور ہاؤس ہے۔

چانگشا کے میئر چن بوزہنگ نے کہا کہ جائے وقوعہ پر تلاش اور بچاؤ کی کارروائیاں بڑی حد تک مکمل ہو چکی ہیں جس میں 26 افراد ہلاک 61 زخمی ہوگئے ہیں۔

مزید برآں سائٹ کے بعض علاقوں میں سفید دھواں اب بھی اُٹھ رہا ہے جس میں کئی عمارتیں منہدم یا تباہ ہو گئی ہیں۔