لاہور:
شفیق آباد پولیس نے لڑکے کے ساتھ بدفعلی کی کوشش کرنے والے اوباش کو گرفتار کر لیا۔
ملزم ورغلاء کر لڑکے کو اپنے ساتھ لے گیا اور نازیبا حرکات کرتا رہا۔
ایس پی سٹی عاطف امیر کے مطابق شفیق آباد پولیس نے اطلاع ملنے پر بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم متین کو گرفتار کر لیا۔ انہوں نے کہا کہ بچوں کا جنسی استحصال کرنے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں۔
ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔