کراچی؛ لڑکی کا زیادتی کے بعد قتل، عدالت نے الیکٹریشن کو بڑی سزا سنا دی

جنوری 2022 کو ملزم کام کے سلسلے میں گھر آیا تو لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنایا، مدعی وکیل


ویب ڈیسک May 05, 2026
فوٹو: فائل

کراچی:

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے الیکٹریشن کی جانب سے لڑکی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے کے مقدمے میں ملزم فرحان کو مجموعی طور پر 20 سال قید کی سزا سنا دی۔

عدالت نے ملزم پر ایک لاکھ روپے کا جرمانہ بھی عائد کر دیا۔

عدالت نے ریمارکس دیے کہ سی سی ٹی وی فوٹیج اور ڈی این اے سے ملزم کے خلاف جرم ثابت ہوا۔ بہزاد اکبر ایڈووکیٹ کے مطابق مقتولہ لیاری میں اپنے منشیات کے عادی بھائی کے ساتھ رہتی تھی۔

وکیل مدعی کے مطابق ملزم گھر میں اکثر کام کرنے آتا رہتا تھا، جنوری 2022 کو کام کے سلسلے میں گھر آیا تو لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنایا اور زیادتی کا نشانے کے بعد لڑکی کو قتل کر دیا۔

مدعی کے وکیل نے بتایا کہ ملزم نے خودکشی کا رنگ دینے کے لیے لڑکی کے منہ میں چوہے مار زہر رکھ دیا تھا۔