وفاق المدارس کے صدر اور ممتاز عالم دین مفتی تقی عثمانی نے کہا ہے کہ شیخ الحدیث مولانا محمد ادریس کو شہید کرنے والے مسلمان یا انسان کہلانے کے بھی مستحق نہیں ہیں۔
مفتی تقی عثمانی نے اپنے بیان میں کہا کہ وہ سنگدل افراد جنہوں نے حضرت مولانا ادریس ترنگزئی جیسے جید عالم دین کو شہید کیا وہ مسلمان یا انسان کہلانے کے بھی مستحق نہیں۔
مفتی تقی عثمانی نے کہا کہ مولانا ادریس تو شہادت کے عظیم مرتبے پر فائز ہو گئے مگر ہم ایک عظیم قومی و ملکی اثاثے سے محروم ہو گئے۔
یاد رہے کہ مولانا ادریس کو گزشتہ روز چارسدہ کے علاقے اتمانزئی میں نامعلوم دہشت گردوں نے حملے میں شہید ہوگئے تھے، واقعے میں دو پولیس اہلکار زخمی بھی ہوئے تھے۔