اسلام آباد:
وکیل سلمان صفدر نے 190 ملین پاؤنڈ کیس میں متفرق درخواست دائر کر دی جس میں کہا ہے کہ اپیلوں میں کیس کی پیروی سے متعلق بانی کی کوئی ہدایت موجود نہیں۔
متفرق درخواست میں سلمان صفدر نے کہا کہ اپیل کی پیروں میں ہی کروں گا، اس کے حوالے سے تو مجھے بانی سے ہدایات لینی ہیں۔
سلمان صفدر نے 190 ملین پاؤنڈ کیس ملتوی کرنے کی استدعا کر دی۔
درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت بانی سے ملاقات کے لیے سختی سے جیل حکام کو حکم جاری کرے، جیل حکام بانی اور بشریٰ بی بی کے وکلا کی اس کیس سے متعلق ملاقات نہیں کروا رہے۔
سلمان صفدر نے استدعا کی کہ وکالت نامہ اور ہدایات بانی سے لینی ہیں اس لیے جیل حکام کو ملاقات کے لیے حکم کریں، عدالت کل 7 مئی کی اپیلوں کی سماعت ملتوی کر دے۔