غیر قانونی کرنسی نیٹ ورک  میں ملوث ملزم کو سزا سنادی گئی

عدالت نے ملزم عمران الیاس کو ایک سال قید بامشقت اور ایک لاکھ روپے جرمانہ عائد کر دیا،


ویب ڈیسک May 06, 2026

غیر قانونی کرنسی نیٹ ورک  میں ملوث ملزم کو سزا سنادی گئی۔

عدالت نے ملزم عمران الیاس کو ایک سال قید بامشقت اور ایک لاکھ روپے جرمانہ عائد کر دیا، ترجمان ایف آئی اے نے کہا کہ  عدالت نے برآمد شدہ بھاری رقم ضبط کرنے کا حکم دے دیا۔

19,200 امریکی ڈالر، 15,300 اماراتی درہم، 500 کینیڈین ڈالر، 500 برطانوی پاؤنڈ اور 11,98,250 پاکستانی روپے ضبط کر لیے گئے۔

ایف آئی اے کی مؤثر تفتیش رنگ لے آئی اور کیس منطقی انجام تک پہنچ گیا،  سی بی سی سرکل کراچی کا مضبوط کیس تھا جس میں ملزم کو سزا دلوا دی گئی، انسپکٹر شاہد حسین کی تفتیش اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیگل شہزاد جاوید کی پیروی کامیاب رہی۔