بطور صدر ٹینس میں پاکستان کا نام بلند کرنے کی کوشش کر رہا ہوں، اعصام الحق قریشی

قومی ٹینس پلیئر محمد شعیب نے کہا کہ اللہ کا شکر ہے کہ پاکستان نے 20 سال بعد  آئی ٹی ایف فیوچر ٹینس ٹورنامنٹ جیتا


ویب ڈیسک May 06, 2026

صدر پاکستان ٹینس فیڈریشن اعصام الحق قریشی  کا کہنا ہے کہ پہلے بطور کھلاڑی اب بطور صدر ٹینس میں پاکستان کا نام عالمی طور پر بلند کرنے کی کوشش کر رہا ہوں۔

انہوں نے ایک مقامی ہوٹل میں آئی ٹی ایف مینز ورلڈ ٹور کے شرکاء کے اعزاز میں عشائیہ کی تقریب سے خطاب میں کہا کہ پاکستان میں ورلڈ ٹینس ٹوئر کا ہونا بہت خوش آئند ہے،مختلف ممالک کے ٹینس پلیئرز پاکستان آئے ہیں یہ مثبت پیشرفت ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی جونیئر اور سینیئر کھلاڑی بہترین کارکردگی دکھا رہے ہیں، ہمارے کھلاڑی بین الاقوامی ٹورنامنٹس میں بھی اچھی کارکردگی دکھا رہے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ عقیل خان ، مزمل اور دیگر بہترین فارم میں ہیں۔

اس موقع پر قومی ٹینس پلیئر محمد شعیب نے کہا کہ اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں کہ پاکستان نے 20 سال بعد  آئی ٹی ایف فیوچر ٹینس ٹورنامنٹ جیتا۔مجھے اعصام الحق قریشی جیسے لیجنڈز نے بہت سپورٹ دی اور میں ٹینس فیڈریشن کا مشکور ہوں جس نے ہمیں اپنا ٹیلنٹ دکھانے کا موقع فراہم کیا۔

صدر پاکستان ٹینس فیڈریشن اعصام الحق قریشی  نے کہا کہ انشاء اللہ بطور صدر ٹینس کو پروموٹ کرنے کے لیے تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لاؤں گا۔