رنبیر کپور کی فوٹو گرافرز پر غصہ ہونے کی ویڈیو وائرل

ہجوم اور دھکم پیل کے دوران رنبیر کپور واضح طور پر غصے میں دکھائی دیے


ویب ڈیسک May 07, 2026

بالی ووڈ اداکار رنویر کپور اپنی والدہ نیتو کمپور کی نئی فلم کی اسکریننگ کے بعد اس وقت سوشل میڈیا پر موضوعِ بحث بن گئے جب ایک وائرل ویڈیو میں انہیں فوٹو گرافرز پر ناراضی کا اظہار کرتے دیکھا گیا۔

رنبیر کپور حال ہی میں اہلیہ عالیہ بھٹ کے ہمراہ ’’دادی کی شادی‘‘ کی خصوصی اسکریننگ میں شریک ہوئے تھے۔ تقریب کے اختتام پر جب دونوں باہر نکلے تو وہاں موجود فوٹو گرافرز اور میڈیا نمائندوں نے انہیں گھیر لیا، جس کے باعث موقع پر بدنظمی کی صورتحال پیدا ہوگئی۔

سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بڑھتے ہوئے ہجوم اور دھکم پیل کے دوران رنبیر کپور واضح طور پر غصے میں دکھائی دیے۔ اداکار نے فوٹو گرافرز سے فاصلہ برقرار رکھنے کی درخواست کی، جبکہ وہ مسلسل کیمروں کی بھیڑ سے بچنے کی کوشش کرتے رہے۔

 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

یہ ویڈیو سامنے آنے کے بعد انٹرنیٹ صارفین کی آراء تقسیم ہوگئیں۔ بعض افراد نے اداکار کے غصے کو غیر ضروری قرار دیا، جبکہ بڑی تعداد میں مداحوں نے ان کے ردعمل کو فطری اور جائز قرار دیا۔

ایک صارف نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ مسلسل کیمرے چہرے پر رکھ دینا اور ذاتی حدود کا خیال نہ رکھنا کسی بھی شخصیت کے لیے ذہنی دباؤ کا باعث بن سکتا ہے۔ ایک اور صارف کے مطابق صرف تصویر لینے کی خواہش کی بنیاد پر کسی کی ذاتی جگہ میں مداخلت درست نہیں، پہلے اجازت لینا ضروری ہے۔

واضح رہے کہ ’’دادی کی شادی‘‘ ایک مزاحیہ فلم ہے جس میں نیتو کپور کے ساتھ کپل شرما مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔ فلم کی دیگر کاسٹ میں آر سارتھ کمار، یوگراج سنگھ، تیجسونی کولہا پوری، ادیتی متل، نگہت خان، ودھان شرما اور سورنا پانڈے شامل ہیں۔