پاکستان کے موٹروے پولیس افسر نے سعودی عرب میں ایمانداری کی اعلیٰ مثال قائم کر دی

موٹروے پولیس افسر کو گمشدہ ہینڈ بیگ ملا جس میں 2000 سعودی ریال اور اہم دستاویزات موجود تھیں


ویب ڈیسک May 07, 2026

نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے افسر نے سعودی عرب میں ایمانداری کی اعلیٰ مثال قائم کر دی۔

ترجمان نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے مطابق حج مشن ڈیوٹی کے دوران موٹروے پولیس افسر کو گمشدہ ہینڈ بیگ ملا جس میں 2000 سعودی ریال اور اہم دستاویزات موجود تھیں۔

موٹروے پولیس افسر نے ایمانداری کی اعلیٰ مثال قائم کرتے ہوئے ہوٹل انتظامیہ اور سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے بیگ کے اصل مالک کا سراغ لگایا اور گمشدہ بیگ مکمل رقم اور دستاویزات سمیت اصل مالک کے حوالے کر دیا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ متاثرہ خاتون نے  گمشدہ بیگ دستاویزات سمیت وصول کیا اور موٹروے پولیس افسر کی ایمانداری اور فرض شناسی کو خراجِ تحسین پیش کیا۔