کراچی؛ کیوکشن کراٹے ہیڈکوارٹرز کا افتتاح، قومی سطح پر ایونٹس کا اعلان

ایسوسی ایشن کے عہدیداروں کا قومی سطح پر کراٹے ٹورنامنٹس کرانے اور ٹیلنٹ کی عالمی سطح پر سرپرستی کرنے کا اعلان کیا


ویب ڈیسک May 07, 2026
فوٹو

کراچی کے علاقے ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی (ڈی ایچ اے) کے زمزمہ میں کیوکشن کراٹے ہیڈکوارٹرز کا قیام عمل میں لایا گیا اور اس سے منسلک تمام اداروں کا قومی سطح پر ایونٹس کا انعقاد اور بین الاقوامی سطح پر نوجوانوں کی سرپرستی کا اعلان کیا گیا۔

سندھ اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر نوید انتھونی اور یوسی چیئرمین فرحان غنی نے زمزمہ میں کیوکشن کراٹے ہیڈکوارٹرز غلام اللہ انصاری ڈوجو کا افتتاح کیا جبکہ پاکسان کیوکشن سینٹر ماسٹرز ایسوسی ایشن کے رکن اعجاز خان نے ایسوسی ایشن کے اغراض و مقاصد بیان کیے۔

انہوں نے بتایا کہ شیبان انعام اللہ کے وژن کو سامنے رکھتے ہوئے ان دوجوز کو ایک پلیٹ فارم مہیا کرنے کے لیے پاکستان کوچنگ سینٹر ماسٹرز ایسوسی ایشن کا قیام عمل میں لایا گیا ہے اور اس سے ملحق تمام کراٹے کاز کے لیے قومی سطح پر ایونٹ منعقد کروائے جائیں گے اور انٹرنیشنل لیول پر ان کی سرپرستی کی جائے گی۔

اس موقع پر ملک کے دیگر شہروں سے آئے ہوئے مہمانوں کے سامنے کراٹے ڈیمانسٹریشن پیش کیا گیا جس میں کوچنگ کراٹے کی بیسک ٹیکنیکس اور مختلف بریکنگ مظاہرہ کیا گیا۔

 

اس ڈیمانسٹریشن کو سینئر ماسٹر شیبان محمد طارق صدیقی نے لیڈ کیا اور ان کی ٹیم نے بہترین پرفارمنس کا مظاہرہ کیا، اسنا انتخاب نے اپنے بہترین کاتا کے ذریعے حاضرین کو متاثر کیا۔

مہمان خصوصی نوید انتھونی نے کوچنگ سینٹر ماسٹر ایسوسی ایشن کی کوششوں کو نوجوان کراٹے کاز کے لیے خوش آئند قرار دیا اور اس اقدام کو سراہتے ہوئے اپنے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کروائی۔