عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ایگزیکٹو بورڈ نے پاکستان کے لیے 1.29 ارب ڈالر قرض کی منظوری دےدی۔
ایکسپریس نیوز کو موصولہ اطلاعات کے مطابق آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کا پاکستان کے لیے جائزہ اجلاس واشنگٹن میں اجلاس ہوا۔
ایگزیکٹو بورڈ نے اجلاس میں پاکستان کیلیے 1.29 ارب ڈالر قرض جبکہ 1.09ارب ڈالر کی قسط کی منظوری بھی دے دی۔
اجلاس میں موسمیاتی تبدیلیوں سے متعلق آر ایس ایف فنڈ کی 20 کروڑ ڈالر کی پہلی قسط منظور کی گئی۔
پاکستان نے 37 ماہ کا موجودہ قرض پروگرام ستمبر 2024ء میں حاصل کیا تھا۔ ای ایف ایف پروگرام کی ایک ارب ڈالرکی پہلی قسط ستمبر 2024ء میں ملی تھی ای ایف ایف قرض پروگرام کےتحت ایک ارب ڈالر کی دوسری قسط مئی 2025ء میں ملی تھی۔
ایگزیکٹوبورڈ کی منظوری کے بعد 1.29 ارب ڈالر چند گھنٹوں بعد اسٹیٹ بینک منتقل ہوجائیں گے۔