ایرانی سپریم لیڈر جنگی حکمت عملیوں میں کلیدی کردار ادا کررہے ہیں، امریکی انٹیلی جنس

ایرانی حکومت کے اندر مبینہ طور پر قطعی اختیار ابھی تک واضح نہیں ہے، امریکی حکام


ویب ڈیسک May 09, 2026

امریکی انٹیلی جنس کی رپورٹ سے ظاہر ہوتا ہے کہ ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای روپوش رہنے کے باوجود ایران کی جنگی حکمت عملیوں میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

امریکی انٹیلی جنس کی رپورٹ سے واقف متعدد ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے، رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ خامنہ ای امریکا اور اسرائیل کے حملوں کے آغاز میں ممکنہ طور پر زخمی ہونے کے بعد امریکا اور ایران کے جاری مذاکرات اور جنگی حکمت عملیوں میں ہدایات دے رہے ہیں۔

اگرچہ امریکی انٹیلی جنس جائزوں سے پتا چلتا ہے کہ ایرانی حکومت کے اندر مبینہ طور پر قطعی اختیار ابھی تک واضح نہیں ہے تاہم مجتبیٰ خامنہ ای  دیگر سینئر ایرانی حکام کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔ 

امریکی انٹیلی جنس اس بات کی نشاندہی کرتی ہے کہ سپریم لیڈر سفارتی حکمت عملی میں فعال طور پر شامل ہیں۔

تاہم دوسری جانے صورتحال سے واقف ایک علیحدہ ذرائع نے سی این این کو بتایا کہ ایسے شواہد موجود ہیں جو یہ بتاتے ہیں کہ خامنہ ای اس پوری جنگی صورتحال میں معمولی کردار ادا کررہے ہیں۔