گوگل نے ’اسنیپ سِیڈ‘ ایپ کی اپ ڈیٹ جاری کردی

ایپ کی آخری اپ ڈیٹ 23 مئی 2024 کو جاری کی گئی تھی


ویب ڈیسک May 10, 2026

ٹیکنالوجی کمپنی گوگل کی پروفیشنل فوٹو ایڈیٹنگ ایپ ’اسنیپ سِیڈ‘ کے اینڈرائیڈ اور آئی او ایس ورژنز کے لیے اپ ڈیٹ جاری کر دی گئی۔

9ٹو5 گوگل کے مطابق فوٹو ایڈٹنگ ایپ کے لیے v4.0 (v4.0.0.912303713) اپ ڈیٹ جمعہ 8 مئی 2026 کو جاری کی گئی۔

اینڈرائیڈ اور آئی او ایس دونوں کے لیے یہ اپ ڈیٹ پروڈکٹ لِیڈ جائلز اوکس کے اعلان کے بعد متعارف کرائی گئی ہے۔

مزید برآں، اینڈرائیڈ ورژن کے لیے یہ اسنیپ سِیڈ کا دو سال بعد پہلا اپ ڈیٹ ہے کیونکہ آخری اپ ڈیٹ 23 مئی 2024 کو جاری کی گئی تھی۔

اسنیپ سِیڈ v4.0 میں اینڈرائیڈ اور آئی او ایس دونوں کے یوزر انٹرفیس (UI) کو بہت حد تک نیا بنایا گیا ہے۔ اینڈرائیڈ ورژن میں اب کئی نئی خصوصیات شامل کی گئی ہیں، جیسے کہ ’اسنیپ سِیڈ کیمرا‘، جو کہ ایک اِن ایپ کیمرہ فنکشن ہے جس میں ’فلم فلٹر‘ کی صلاحیتیں شامل ہیں اور یہ خصوصیت پہلے ہی آئی او ایس ورژن میں کافی مقبول رہی ہے۔