کراچی: ڈیفنس فیز 7 میں ٹریفک حادثے میں فوڈ ڈلیوری رائیڈر نوجوان جاں بحق

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ متوفی کی شناخت 25 سالہ ذیشان کے نام سے ہوئی ہے، جو فوڈ ڈلیوری رائیڈر تھا۔


ویب ڈیسک May 10, 2026

کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 7 میں خیابانِ اتحاد روڈ پر اتحاد پارک کے قریب پیش آنے والے ٹریفک حادثے میں ایک نوجوان جاں بحق ہوگیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کی لاش کو جناح اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ متوفی کی شناخت 25 سالہ ذیشان کے نام سے ہوئی ہے، جو فوڈ ڈلیوری رائیڈر تھا۔ پولیس نے حادثے کے بعد جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیے ہیں جبکہ حادثے کے ذمہ دار نامعلوم گاڑی کے ڈرائیور کی تلاش جاری ہے۔

پولیس کے مطابق اطراف میں نصب سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے فرار ہونے والے ڈرائیور کا سراغ لگانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ حادثے کا شکار موٹرسائیکل کو بھی تحویل میں لے لیا گیا ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ضابطے کی کارروائی مکمل کرنے کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کر دی جائے گی۔