پاکستان کے مخلتف شہروں میں معرکہ حق میں تاریخی فتح کے حوالے سے پُروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق چکلالہٰ راولپنڈی میں معرکہ حق میں تاریخی فتح کے حوالے سے پُروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جہاں مہمانِ خصوصی نے یاد گارِ شہدا ء پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔
اسی طرح پشاورمیں یادگارِ شہداء پر پروقار تقریب منعقد کی گئی۔ گورنر خیبرپختونخوا اور کور کمانڈر پشاورنے یادگارِ شہداء پرحاضری دی اور پھولوں کی چادرچڑھائی۔ اس موقع پر چیف آف آرمی اسٹاف وچیف آف ڈیفنس فورسزکاخصوصی پیغام بھی سنایا گیا۔
دوسری جانب گلگت میں معرکہ حق میں تاریخی فتح کا ایک سال مکمل ہونے پر یادگار شہدا پر شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ نگران وزیراعلیٰ گلگت بلتستان جسٹس(ر)یارمحمد تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ تقریب کے مہمان خصوصی نے یادگار شہدا پرحاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔
اسی طرح لاہور میں بھی یادگار شہدا پر پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ صوبائی وزرا،چیف سیکریٹری ،سول وعسکری حکام اورشہریوں کی بڑی تعداد نے تقریب میں شرکت کی۔ کور کمانڈر لاہور تقریب میں بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے۔
کوئٹہ بلوچستان میں بھی معرکہ حق میں تاریخی فتح کے حوالے سے پُروقار تقریب منعقد کی گئی۔ گورنر بلوچستان، وزیراعلیٰ اور کور کمانڈرنے یاد گار شہداء پر پھولوں کی چادر چڑ ھائی اور فاتحہ خوانی کی۔ شہداء کو خراجِ عقیدت پیش، اعلیٰ فوجی و سول حکام نے یادگار شہداء پر حاضری دی۔
اسی طرح ہیڈکوارٹرز پاکستان رینجرزسندھ کراچی میں بھی پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ پاکستان رینجر سندھ کے افسران اور جوانوں نے تقریب میں شرکت کی۔ مہمانِ خصوصی ڈی جی رینجر سندھ نے یاد گارِشہداء پر پھولوں کی چادرچڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔
اس موقع پرچیف آف آرمی اسٹاف وچیف آف ڈیفنس فورسز کا خصوصی پیغام بھی سنایا گیا۔