کراچی: کوئٹہ ٹاؤن میں گودام میں آگ لگ گئی

ریسکیو 1122 کی جانب سے آگ پر قابو پانے کی کوششیں جاری


ویب ڈیسک May 10, 2026

کراچی کے علاقے کوئٹہ ٹاؤن میں گودام میں آگ بھڑک اُٹھی۔

ترجمان ریسکیو 1122 کے مطابق کوئٹہ ٹاؤن، انصاف میڈیکل کمپلیکس کے قریب کپڑوں کے گودام میں آتشزدگی کی اطلاع موصول ہوئی۔

سینٹرل کمانڈ اینڈ کنٹرول ریسکیو 1122 کو اطلاع موصول ہوتے ہی فائر اینڈ ریسکیو ٹیم بمعہ فائر بریگیڈ ٹرکس اور ایمبولینس جائے وقوعہ پر روانہ کردی گئی۔

ترجمان نے بتایا کہ ریسکیو 1122 کی جانب سے آگ پر قابو پانے کی کوششیں جاری ہیں۔