کوئٹہ:
وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ ہمارے بزرگوں نے پاکستان سے الحاق کا جو فیصلہ کیا اس پر ہمیں فخر ہے۔
کوئٹہ میں تقریب سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ مضبوط فوج کی موجودگی میں کوئی پاکستان کو نقصان نہیں پہنچاسکتا، پاکستان نے بھارت کے خلاف اپنی صلاحیتوں کا بھرپور لوہا منوایا،
پاک فوج ہر قسم کے اندرونی اور بیرونی خطرات سے نمٹنے کیلئے تیار ہے۔
سرفراز بگٹی نے کہا کہ فیلڈ مارشل کی قیادت میں ہم نے بھارت کو عبرت ناک شکست دی،
ہمارے بزرگوں نے جو پاکستان سے الحاق کا فیصلہ کیا اس پر ہمیں فخر ہے۔
گورنر بلوچستان جعفر مندوخیل نے کہا کہ پاک فوج نے ثابت کیا کہ دلیری میں کوئی اس کا مقابلہ نہیں کرسکتا، پاکستان کی شاندار فتح کو دنیا نے سراہا، بلاشبہ افواج اور قوم نے اپنے اعتماد و اتحاد سے نئی تاریخ رقم کی۔