کراچی، شاہ فیصل کالونی میں ٹریفک حادثے میں ایک موٹر سائیکل سوار جاں بحق

حادثہ نامعلوم گاڑی کی موٹر سائیکل کو ٹکر کے نتیجے میں پیش آیا، پولیس



کراچی:

شہر قائد کے علاقے شاہ فیصل کالونی عظیم پوری قبرستان کے قریب ٹریفک حادثے کے دوران ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔

چھیپا حکام کے مطابق جاں بحق شخص کی لاش کو جناح اسپتال منتقل کردیا جہاں اسکی شناخت 19 سال کے دولت خان ولد احمد گل کے نام سے ہوئی۔

پولیس حکام کے مطابق حادثہ نامعلوم گاڑی کی موٹر سائیکل کو ٹکر کے نتیجے میں پیش آیا ۔

حادثے کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار ایک شخص جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہوا۔ تاہم واقعے کے بعد کار سوار موقع سے فرار ہوگیا جسکی تلاش کا عمل جاری ہے۔