ملکی ترسیلات زر میں اضافہ، اپریل میں 3.5 ارب امریکی ڈالر موصول

ترسیلات میں سال بہ سال بنیادوں پر 11.4 فیصد اضافہ ہوا ہے، اسٹیٹ بینک


ویب ڈیسک May 11, 2026

کراچی:

اپریل 2026ء میں 3.5 ارب امریکی ڈالر موصول ہوئے، جس سے ملکی ترسیلات زر میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

اسٹیٹ بینک کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق اپریل 2026 میں ملک کو 3.5 ارب امریکی ڈالر کی ترسیلات زر موصول ہوئی ہیں۔

مرکزی بینک نے بتایا ہے کہ ترسیلات میں سال بہ سال بنیادوں پر 11.4 فیصد اضافہ ہوا ہے، جبکہ ماہ بہ ماہ بنیادوں پر 7.6 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ یہ ترسیلات بنیادی طور پر سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، برطانیہ اور امریکہ سے موصول ہوئی ہیں جو ملکی معیشت کے لیے اہم ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق مجموعی طور پر جولائی تا اپریل مالی سال 26 کی مدت میں 33.9 ارب ڈالر کی آمد ہوئی ہے۔ گزشتہ برس کی اسی مدت میں 31.2 ارب ڈالر موصول ہوئے تھے۔