صوبہ بدخشاں میں طالبان اور مقامی رہائشیوں میں جھڑپیں جاری

طالبان نے بدخشاں میں موبائل سروس معطل کردی ہے


ویب ڈیسک May 11, 2026

افغان انٹرنیشنل نے دعویٰ کیا ہے کہ طالبان اور شہریوں کے درمیان وسائل پر قبضے کیلئے جھڑپیں جاری ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق صوبہ بدخشاں کے ضلع ارگو میں وسائل پرقبضے کے تنازع پرطالبان اور مقامی رہائشیوں میں جھڑپیں جاری ہیں۔

افغان انٹرنیشنل کے مطابق جھڑپوں کے دوران طالبان فورسز کی فائرنگ سے مبینہ طور پر 2 شہری ہلاک ہوئے ہیں۔ احتجاج کی شدت میں مسلسل اضافہ ہونےکےباعث ہلاکتوں کی تعدادمزید بڑھنےکاخدشہ ہے۔

طالبان  رجیم نے بدخشاں میں موبائل سروس معطل کردی ہے۔
 
ماہرین کے مطابق شہریوں کی ہلاکت نے ثابت کردیا ہے کہ قابض رجیم میں افغان عوام محفوظ نہیں۔ جبکہ منشیات کے مکروہ دھندے کو مزید وسعت مل رہی ہے۔